شرف مشتری

  سیارہ مشتری مال و دولت کا سیارہ ہے۔ وہ تمام افراد جو مالی لحاظ سے تنگدستی ،قرض اور دیگر معاشی مسائل کا شکار ہیں اگر ان کے پیدائشی زائچوں کا تجزیہ کیا جائے تو ان میں سے اکثر کا مشتری ناقص ہوگا۔ مشتری برج جدلی میں حالت ہبوط میں ہوتا ہے۔ جوزا اور سنبلہ میں حالت وبال میں ہوتا ہے سنبلہ اور حمل میں حالت حضیض میں ہوتا ہے۔ پیدائشی زائچوں میں ان نحوست کی کمی کرنے کیلئے مشتری کی لوح اس کی حالت شرف میں تیار کی جاتی ہے مشتری کا شرف برج سرطان میں ہوتا ہے اس سال یہ شرف یکم ستمبر 2013ء کو آرہا ہے۔ ویدک آسٹرالوجی کے مطابق جن کے پیدائشی زائچے میں مشتری (Malefic) ہے یا نحس نظرات کا شکار ہے یا وہ صاحب زائچہ جو مشتری کی نحس مہادشا یا انتراشا کا شکارہیں ان کے لئے بھی یہ شرف مشتری اُمید کی کرن ہے اور وہ اپنی مشتری کی نحوست کی کاٹ اس شرف مشتری میں کرواسکتے ہیں اور عزت و دولت کے بند دروازے کو کھول سکتے ہیں۔
(شرف مشتری کی سائنٹیفک اہمیت)
    کائنات میں بہت سی مخفی قوتیں کاریگر ہیں جوکہ حواس خمسہ سے ماورا ہیں لیکن جب کسی عمل یا مشاہدے کا بار بار کسی خاص وقت پر وقوع پذیر ہونا اس کو ایک سائنس قرار دیتا ہے۔ یعنی جب بھی ہم ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ایک خاص ترتیب اور حالات میں آپس میں ملائیں گے تو نتیجہ پانی بنے گا اسی طرح شرف مشتری کے وقوع پذیر ہونے سے کائنات میں مثبت روحانی قوتیں ارتکار حاصل کرلیتی ہیں اور جب اس مثبت توانائی کو مخصوص طریقے سے کسی شے پر مرتکز کرکے منتقل کرلیا جاتا ہے تو وہ شے بھی اس (Positive Energy) کا منبہ بن جاتی ہے اور جس کے پاس یہ شے ہوگی وہ فرد بھی ایک (Positve aura) میں شامل ہوجائے گا اس (Positive eura) کو حاصل کرنے کیلئے لوح شرف مشتری خاص روحانی عمل کرکے تیار کی جاتی ہے۔
شرف مشتری کیا ہے؟
    شرف مشتری ایک خاص وقت ہے جب مال و دولت اور عزت کا سیارہ برج سرطان میں (15.5) درجے پر آتا ہے تو کائنات میں اپنی سعد لہریں چھوڑتا ہے ہر سعد لہر میں اک خاص عمل کے ذریعے لوح پر منتقل کی جاتی ہیں اور اس لوح کو لوح شرف مشتری کہا جاتا ہے یہ لوح صدیوں سے عزت مال و دولت ترقی کامیابی اور ہر نیک مقصد کیلئے مجرب سمجھی جاتی ہے پہلے دور میں یہ الواح صرف بادشاہوں، امراء اور رئیسوں کے پاس ہوتی تھی اب علم و فن کے عروج کی وجہ سے یہ عام فرد کی دسترس میں بھی ہے۔
(لوح شرف مشتری) بنانے کا طریقہ
    مشتری کو برج سرطان میں شرف حاصل ہوتا ہے جب یہ سیارہ طاقت اور روحانی شعاعیں نظام فلک میں چھوڑتا ہے اس وقت تیار کردہ الواح نقوش انگوٹھیاں لاکٹ اور دیگر روحانی مجراتِ خاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ لوح شرف مشتری کا خاص وقت یکم ستمبر 2013ءء میں آرہا ہے۔ اس وقت میں حاملیں اور کاملیں چاندی اور سونے پر شرف مشتری کا خاص نقش کندہ کرتے ہیں۔ یہ خصوصی لوح آپ ہمارے ادارے سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ پروفیسر ایم اے شامی نقشبندی صاحب اس خاص روحانی موقع پر خاندان شامی نقشبندی کا مجرب نقش مبارک ساعت میں اپنے دست شفاء سے بناتے ہیں۔ تاکہ وہ تمام بہن بھائی جو معاشرے میں عزت مال و دولت شہرت ترقی بلند منصب اعلیٰ حکام سے تعلقات اور تبادلہ کرنا چاہتے ہیں یا قرض اور دیگر معاشی پریشانیوں سے نجات چاہتے ہیں وہ اپنے نیک مقاصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انشاء اللہ! وہ بہنیں اور بیٹیاں جوکہ بندش رشتہ کی وجہ سے گھروں میں بیٹھی ہوتی ہیں انشاء اللہ اس لوح کی روحانی طاقت سے اپنی گھر والی ہوجائیں گی۔ اچھے رشتے آئیں گے جو گھر ازدواجی مشکلات، لڑائی جھگڑوں کا شکار ہیں۔ وہ انشاء اللہ پرسکونی اور خوشحالی کا گہوارہ بن جائیں گے۔ زمین جائیداد کاروبار چل پڑے گا ہر طرح کی کاروباری بندش کی کاٹ ہوجائے گی غیب سے رزق کا سبب پیدا ہوگا۔ وہ گھر جو جادو ٹونے اور کالے علم کاشکار ہیں جہاں نحوست جادو بیماری لڑائی جھگڑا نفرت مقدمہ بازی ختم نہیں ہوتی۔ وہاں شرف مشتری کی بابرکت لوح سے شفاء ہی شفاء ہوگی مقدمہ بازی امتحان میں ترقی۔ بیرون ملک سفر انعامی بانڈ کا نکلنا ڈوبی ہوئی رقم کا ملنا غرض ہر نیک مقاصد میں کامیابی کیلئے لوح شرف مشتری اکسیر ہے۔
(لوح شرف مشتری بنانے کا طریقہ)
-1    لوح جو بھی بنائے نماز پنجگانہ اور شریعت کا پابند ہو حلال کماتا ہو حلال کھاتا ہو روحانیت میں یقین کامل رکھتا ہو۔
-2    قوائد و عملیات سے مکمل واقف ہو۔
-3    برج، طالع، نظریات، سعد نحس، رجال الفیبا، غرض تمام علوم پر حاوی ہو۔
-4    لوح کندہ کرنے سے پہلے مکمل تخلیہ ہونا چاہیے مشرتی کا بخور، عود، کافور جلاتا ہے۔
-5    وقت مخصوص آنے سے پہلے زرد رنگ کے ہواجات اور دال چنا سبزی گیڑا شکر سرخ، نمک زدعتیق زرد اور (بلبل) پرندہ آزاد کروانا اور لوح بنانے کے تمام اوزار اور سامان موجود ہو اور وقت آنے سے پہلے امیرالمومنین حضرت علی ابن طالب کی نیاز دیں اور نفل نیک مقاصد بھی پڑھیں۔
-6    بخور جلانا ہے عود، کافور کا (عامل خود اپنے آپ کو بوء مُشک عود لگائے) اور زردی مائل نئے کپڑے پہنے۔
-7    رجال الغیب کا خیال رکھیں اور ان کا سلام پڑھیں با ادب کھڑے ہوکر سینے پر ہاتھ رکھ کر۔
-8    اپنا حصار بھی باندھیں اور ررجعت کی دعا بھی پڑھیں تاکہ دوران عمل کسی قسم کی کوئی غلطی ہونے سے آپ نقصان سے بچ سکیں۔
-9    مقررہ وقت آنے سے پہلے لوح یا نقش کے اصلاح بنا کر رکھیں اور ان پر تمام ملائکہ کے نام اور ان کے خادام کے نام بھی لکھ لیں تاکہ مقررہ وقت میں نقش پر کرنے میں زیادہ وقت خرچ نہ ہو خصوصاً جب ایک سے زیادہ لوح بنانے ہوں۔
-10    لوح سونے، پلاٹینم، چاندی مخلوط دھات یا سنہرے کاغذ پر بنائیں۔
-11    لوح یا نقش بنانے کے بعد عزیمت لکھیں اور لوح کی سنہری کپڑے میں محفوظ کرلیں۔
-12    لوح بنانے کے بعد اس کی عزیمت کا ورد کریں اس کے بعد لوح کو اپنے ہاتھ میں لے کر تمام نیک مقاصد میں کامیابی کیلئے خدا کے حضور دعا مانگیں۔
(شرف مشتری کے روحانی مجربات)
-1    لوح شرف مشتری
    یہ لوح تین طریقوں سے بنائی جاتی ہے سونے کی دھات پر، چاندی پر یا مخلوط دھات پر جو لوگ نہ بنوا سکیں وہ شرف مشتری کا خصوصی نقش حاصل کرسکتے ہیں۔
-2    لوح شرف مشتری خاص (نگینے والی):
    یہ لوح شرف مشتری خاص ہے اس لوح میں مشتری کا جوہر خاص نگینہ ”بلور“ لگایا جاتا ہے اس طرح اس لوح کی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔
-3    لاکٹ شرف مشتری:
    جو لوگ لاکٹ پہننے کے شوقین ہیں وہ ادارے سے شرف مشتری کا لاکٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
-4    بریسلٹ شرف مشتری:
    خواتین اور طالبات شرف مشتری کا خصوصی بریسلٹ بھی حاصل کرسکتی ہیں۔ اس بریسلٹ میں نورتن کے نگینہ جات اور شرف مشتری کے طلسمات اور خاتم کندہ ہوتے ہیں۔ بہت ہی مجرب اور لاجواب روحانی تحفہ ہے جوکہ آپ اپنے عزیز اقارب کو بھی بھیج سکتے ہیں۔ خصوصاً وہ طالبات جوکہ اعلیٰ تعلیم اور معاشرتی مقام حاصل کرنا چاہتی ہیں ان کیلئے مجرب تحفہ ہے۔
-5    قلم شرف مشتری:
    مشتری کا تعلق علم و فن اور قانون کے ساتھ بھی ہے۔ موجودہ رائج الوقت پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے ادارے نے سالہا سال محنت اور جانفشانی کے بعد ایک خصوصی قلم تیار کیا ہے یہ روحانی قلم شرف مشتری میں خصوصی طلسمات کندہ اور ورد کرکے تیار کیا گیا ہے جو آپ کی تحریری امتحانات میں کامیابی کو یقینی بنادے گا (انشاء اللہ)
    وہ امتحان اکیڈمک ہوں یا ٹیکنیکل، میڈیکل ہوں یا انجنیئرنگ کے کامرس کے ہوں یا آئی ٹی کے، سی ایس ایس کے ہوں یا پی سی ایس کے ایم بی اے کے ہوں یا آئی سی ایم اے کے ہر تحریری معاملے میں کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔
    محنت کرنا آپ کا فرض اور روحانی خدمت اور دعا کاذمہ ہمارا اور کرم و برکت خدا تعالیٰ کی کامیابی آپ کے قدم چومے گی ہمارے ادارے سے براہِ راست یا ڈاک کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔
”لوح شرف مشتری کے فوائد“
    لوح شرف مشتری کے لامحدود فوائد ہیں۔ لیکن ذیل میں ہم چند ایک کا ذکر کریں گے۔ مشتری مال و دولت کا ستارہ ہے۔ وہ لوگ جو مالی لحاظ سے اپنے آپ کو بدقسمت سمجھتے ہیں۔ قرض اور دیگر پریشانیوں کا شکار ہوں آمدن ہوتی ہو لیکن اخراجات اس سے زیادہ ہوں ان کیلئے لوح مشتری اکسیر ہے۔ طالب علموں، ڈاکٹرز اور انجنیئرز، ملازم پیشہ، قانون دان، وکیل، زمیندار حکومتی ارکان، کاروباری افراد مل مالکان غرض تمام افراد جو دنیاوی اور مادی کامیابی چاہتے ہوں یعنی اپنے روزگار دولت، عزت علم و فن میں ترقی چاہتے ہوں ان کیلئے لوح شرف مشتری یقینی مجرب روحانی تحفہ ہے۔ ق)

Advertisements

Posted on May 26, 2015, in Uncategorized. Bookmark the permalink. 4 Comments.

  1. Love mushtari banwane ka kia hadia hey…kitna time lagta hey

    Like

  2. Sir muje Loh e Mushtri banwani hai, please email adress dein apna.

    meri email hai: smilex_k@yahoo.com

    Liked by 1 person

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: